23 مئی 2017 - 09:19
امریکی صدر کے دورے کے موقع پر فلسطین میں عام ہڑتال

امریکی صدر کے دورہ مقبوضہ فلسطین کے موقع پر پورے فلسطین میں ہڑتال شروع ہو گئی ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق ڈونالڈ ٹرمپ کے دورہ تل ابیب کے موقع پر پیر کو غزہ پٹی، غرب اردن، قدس شریف اور انیس سو اڑتالیس کے مقبوضہ علاقوں میں عام ہڑتال ہے-

فلسطینیوں نے اس سے پہلے بھی تاکید کے ساتھ کہا تھا کہ وہ ٹرمپ کے دورہ مقبوضہ فلسطین کے موقع پر امریکہ کی جانب سے صیہونی حکومت کی حمایت کے خلاف عام ہڑتال کریں گے-

امریکی صدر، سعودی عرب کے دورے کے بعد پیر کو تل ابیب پہنچے ہیں-

دوسری جانب فلسطینی ذرائع نے اعلان کیا ہے کہ تل ابیب کے نحلات علاقے میں صیہونیوں پر ایک فلسطینی کے حملے میں پانچ صیہونی زخمی ہو گئے جن میں دو کی حالت نازک ہے-

۔۔۔۔۔۔۔

/169